کاروباری دنیا

روئی کے بھاؤ میں تیزی، 200 روپے اضافے سے 8350 روپے من ہو گیا

کراچی: فی من روئی کی قیمت 200روپے کے اضافے سے8ہزار350روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمدی سرگرمیوں کی معطلی اور چین کی جانب سے امریکا سے روئی درآمد نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہوگیاہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 […]

کاروباری دنیا

جے ایس بینک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں معاہدہ، ایک لاکھ مینگروز لگانے کی مہم

کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور جے ایس بینک نے بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ایک لاکھ مینگرو کے پودے لگانے کی مہم شروع کر دی۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور درختوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور جے ایس بینک نے بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ایک لاکھ […]

کاروباری دنیا

2 سال میں 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے

 اسلام آباد: گزشتہ 2سال کے دوران 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے۔ بیورو آف امیگریشن کے حکام کا کہناہے کہ گزشتہ 2سال کے دوران 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات 4 لاکھ 47 ہزار، سعودی عرب 1 لاکھ 94 […]

کاروباری دنیا

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت بڑھ کر15 ارب 60 کروڑڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ایک ہفتے میں تجارتی بینکوں کے […]

دلچسپ خبریں سائنس کی دنیا

چین میں روبوٹکس کا عالمی میلہ جاری

بیجنگ: چین میں جدید ترین اور حیرت انگیز روبوٹس کی نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے حیرت انگیز روبوٹس پیش کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے کئی موضوعات پرایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کے بہترین دماغ اپنی تحقیقات پیش کررہے ہیں۔ مجموعی طور […]

دلچسپ خبریں

نیوزی لینڈ کے اسپیکر کی اسمبلی کارروائی کے دوران بچے کو فیڈر پلانے کی ویڈیو وائرل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے اسپیکر کی اسمبلی اجلاس کی صدارت کے دوران  بچے کو فیڈر پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تیل کی قیمت سے متعلق اجلاس جاری تھا تو اس دوران اسپیکر نے جب خاتون رکن اسمبلی تماتی کافے کو بحث میں حصہ لینے کی دعوت دی تو […]

دلچسپ خبریں

قیدیوں کو پرسکون رکھنے کےلیے ’’گلابی جیلوں‘‘ کی تیاری

سوئٹزر لینڈ: سوئٹزرلینڈ کے کئی جیلوں کی بیرکوں کو ہلکے گلابی رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ اس طرح قیدیوں کا اشتعال کم ہوگا اور ان کے موڈ پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ سوئٹزرلینڈ انتظامیہ نے اس منصوبے کو ’کول ڈاؤن پِنک‘ کا نام دیا ہے۔ کئی یورپی ممالک میں عین اسی طرح […]

شوبز اور کھیل

ٹیلر سوئفٹ کی تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طالبہ کی مدد

ٹورنٹو: نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے لیے 6 ہزار 386 ڈالرز تقریباً 10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے کی رقم عائشہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی۔ کینیڈا کی اونٹاریو یونیورسٹی آف واٹر لو سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم اور اس […]