سائنس کی دنیا

چینی دوا جس کا تعلق سرطان سے جا ملتا ہے

اسلام آباد (بروقت رپورٹ) چینی دوا ساز ادارے زائیجیانگ ہوائی نے امریکا سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک سے خون اور دل کی ایک کی تکلیف کو دور کرنے والی دوا واپس منگوا لی ہے۔ اس دوا کے ناقص ہونے اور سرطان کے عارضے کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔رواں ہفتے کے آغاز پر ادوایات سے متعلق یورپی نگران ادارے نے کہا تھا کہ اس چینی دوا ساز ادارے کی جانب سے اس دوا کی تیاری کے عمل میں تاریخ سے متعلق نقائص کی وجہ سے ممکنہ طور پر بہت سے مریض سرطان کے خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس چینی دوا ساز ادارے کی جانب سے جمعرات کے روز سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکا میں اس دوا کے تقسیم کنندگان اور صارفین سے رابطہ کر کے یہ دوا واپس حاصل کر رہا ہے۔ اس ادارے نے کہا ہے کہ فی الحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ دوا واپس منگوانے پر اسے کتنا حتمی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ جولائی کی پانچ تاریخ کو والسارٹن  کی بابت یورپیئن میڈیسن ایجنسی EMA نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر اس چینی دوا کی وجہ سے استعمال کرنے والے کو کینسر کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یورپی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں چینی دوا ساز ادارے سے رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ وہ یورپی منڈیوں سے یہ دوا اٹھا لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *