سائنس کی دنیا

نیلا ہیرا، زمین میں موجود سب سے گہرا راز

اسلام آباد (بروقت رپورٹ) نیلا ہیرا ایک انتہائی نایاب ہیرا، جیولری میں استعمال ہونے والا دنیا کا سب سے مشہور پتھر ہے۔ مگر اس کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس کے سینے میں زمین کی انتہائی گہرائیوں کے راز دفن ہیں۔بنکاروں، کاروباری شخصیات حتیٰ کے بادشاہوں نے ہاتھوں میں دکھائی دینے والا ایک نیلا ہیرا واشنگٹن میوزم میں عوامی نظارے کے لیے رکھا گیا ہے۔ سائنس دانوں نے دنیا میں 46 نیلے ہیروں، بہ شمول جنوبی افریقہ کے اس نیلے ہیرے، جسے سن 2016ء میں 25 ملین ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا تھا، مطالعہ کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیلا ہیرا زمین میں چار سو دس میل یا چھ سو ساٹھ کلومیٹر گہرائی میں پیدا ہوتا ہے۔ زمین کا یہ حصہ نچلا مینٹل کہلاتا ہے، جہاں معدنیات کے کچھ ٹکڑے پھنس جاتے ہیں اور اسی انتہائی کثیف دباؤ میں ایک ہیرے کے پیدائش ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *