سائنس کی دنیا

تصویر پر باہر سے آنے والی روشنی کی چمک ہٹانے والا سافٹ ویئر

اسلام آباد (بروقت رپورٹ) اگر آپ اپنی کھڑکی کے شیشے سے باہر موجود کسی چیز کی تصویر لیتے ہیں تو اس بات کا بہت امکان ہوتا ہے کہ اس تصویر میں شیشے کی وجہ سے مختلف عکس اور روشنی کی چمک بھی نظر آ رہی ہو۔ تاہم اب امریکی ماہرین نے اس کا علاج بھی تلاش کر لیا ہے۔ بوسٹن میں واقع ایم آئی ٹی یا میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو اس طرح کی گلیئر اور ریفلیکشن کو ختم کر دیتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصویر میں شیشے کی چمک یا گلیئر کو پہچان سکتا ہے اور اسے ختم کر سکتا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں اس سافٹ ویئر نے 197 ایسی مختلف تصاویر میں سے 96 میں سے یہ گلیئر ختم کر دی۔ ماہرین کے مطابق وہ دن دور نہیں جب یہ پیشرفت اسٹینڈرڈ فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کا حصہ بن جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *