Uncategorized کاروباری دنیا

اک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں 40 ہزار روپے تک بڑھا دیں

اک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں 40 ہزار روپے تک بڑھا دیں

 

کراچی:  ڈالر مہنگا ہونے پر پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔

روپے کی قدر میں کمی کے اثرات گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی نظر آنے لگے، جنوری سے نومبر کے دوران پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافہ کر دیا۔ نرخوں میں پانچ، دس ہزار نہیں بلکہ 40 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوزوکی ویگنار کی قیمت 40 ہزار اضافے سے 12 لاکھ 74 ہزار، سوزوکی سوئفٹ 40 ہزار اضافے سے 16 لاکھ 51 ہزار روپے اور سوزوکی کلٹس 40 ہزار روپے اضافے سے 15 لاکھ روپے کی ہو گئی۔ پاک سوزوکی کے جاری اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پہلے سے بکنگ کرائی گئی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *