دنیا بھر سے

صف زرداری اور بلاول کی نیب میں طلبی، پارٹی کا اہم اجلاس طلب

صف زرداری اور بلاول کی نیب میں طلبی، پارٹی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی نیب میں طلبی کے معاملہ پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج کراچی میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں موجوہ سیاسی صورتحال اور نیب نوٹسز پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی، ادھر ن لیگ نے بھی اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے زیر صدارت اجلاس بلاول ہاؤس میں شام چار بجے ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین مقدمات پر بریفنگ دیں گے۔ سینئر رہنما سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو نیب نوٹسز کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *