دنیا بھر سے پاکستان بھر سے

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ، 24 دسمبر کو سنایا جائیگا

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ، 24 دسمبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے وکیل خواجہ حارث کی حسن نواز کی پراپرٹی سے متعلق مزید کاغذات جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی استدعا مستر کر دی۔ جج احتساب ارشد ملک نے کہا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا نواز شریف نے کیپٹل ایف زیڈ ای سے تنخواہ وصولی کبھی تسلیم نہیں کی، کیپٹل ایف زیڈ ای میں نواز شریف کا عہدہ اعزازی تھا، شروع دن سے یہی موقف رہا کہ نواز شریف نے کبھی تنخواہ نہیں لی، سپریم کورٹ نے قابل وصول تنخواہ کو اثاثہ قرار دیا، کیپٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت صرف ویزہ مقاصد کے لیے تھی۔

سماعت کے دوران خواجہ حارث نے جہانگیر ترین کیس کا بھی حوالہ دیا۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا اگر تنخواہ سے متعلق موقف درست بھی مان لوں تو اس کا کیس سے کیا تعلق ؟ خواجہ حارث نے کہا تعلق یہ بنتا ہے کہ نواز شریف کی صرف ملازمت ثابت ہو رہی ہے ملکیت نہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی 20 اپریل والے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کا بھی جواب دیتا ہوں، عدالت کا اکثریتی فیصلہ ہی ہمیشہ اصل فیصلہ مانا جاتا ہے، 3 ججوں نے جے آئی ٹی بنوائی اور فیصلہ بھی جے آئی ٹی رپورٹ دیکھ کر دیا، ان 3 ججوں کے فیصلے پر 28 جولائی کو پانچوں ججوں نے دستخط کیے، اسی 5 رکنی بینچ کے 28 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دی تھی۔

One thought on “العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ، 24 دسمبر کو سنایا جائیگا”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *