پاکستان بھر سے

نواز شریف کیخلاف فیصلہ، لیگی کارکن آپے سے باہر، پولیس سے جھڑپ

نواز شریف کیخلاف فیصلہ، لیگی کارکن آپے سے باہر، پولیس سے جھڑپ

اسلام آباد:  اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ن لیگی کارکن آپے سے باہر ہو گئے، پولیس کے ساتھ دھکم پیل، جھڑپ، پتھراؤ اور شیلنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا، لیگی کارکنوں نے کشمیر ہائی وے بند کر دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے نواز شریف کو سزا کا بڑا فیصلہ آتے ہی متوالے آپے سے باہر ہو گئے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر رکاوٹیں ہٹانے پر لیگی کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئی۔ دھکم پیل کے بعد مشتعل کارکنوں نے پتھراؤ شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔

جوابی پتھراؤ اور ہاتھا پائی کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بڑی تعداد میں لیگی کارکن عدالت کے باہر پہنچ گئے تھے۔

مشتعل متوالوں نے کشمیر ہائی وے بند کر دی، حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی، احتجاج سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر واٹر کینن بھی پہنچایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *