دنیا بھر سے پاکستان بھر سے

دو ایٹمی طاقتیں جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتیں:شاہ محمود اسلاموفوبیا پورے معاشرے کیلئے خطرہ:یورپی یونین

دو ایٹمی طاقتیں جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتیں:شاہ محمود اسلاموفوبیا پورے معاشرے کیلئے خطرہ:یورپی یونین

یورپی یونین افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتی ہے ،موگرینی پاکستان اور یورپی یونین میں نئے تزویراتی شراکت داری پلان پر اتفاق ہوا ،دستخط برسلز میں ہوں گے ، وزیر خارجہ ، پریس کانفرنساسلام آباد (وقائع نگار)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نہ صرف مسلمانوں بلکہ یورپ کے پورے معاشرے کے لیے خطرہ ہے ۔اس بات کا اعتراف انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیڈریکا موگرینی کے رواں دورے کے دوران پاکستان اور یو رپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک مذاکرات کا یہ چوتھا دور تھا۔یورپی نمائندہ نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹوں میں ہر ممکن رسائی فراہم کی جارہی ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک نئے تزویراتی شراکت داری پلان پر اتفاق ہوا ہے ، معاہدے پر دستخط برسلز میں ہوں گے ۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں 2013 ء کے بعد دوگنا اضافہ ہوا ہے ، ہم مزید تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت اور یورپی یونین کی پالیسیوں میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔ پاکستان اور یورپی یونین کے گہرے سٹریٹیجک تعلقات ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نیشنل ایکشن پلان اورانتہاپسندی پربات ہوئی، توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ سٹریٹیجک شراکت داری پر اتفاق کیاگیا، تجارت،سرمایہ کاری،گورننس،قانونی امورپرگفتگوہوئی۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر پاکستان کا موقف بتاتے ہوئے کہا ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور تمام مسائل کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں، دو ایٹمی طاقتیں جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتیں، بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب امورصرف مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے یورپی یونین وفد کو آگاہ کیا، پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے نہ صرف اقدامات کیے بلکہ ذمہ داری اورتحمل کا مظاہرہ کیا ۔ یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، بھارت سے کشیدہ صورت حال میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے ، پاکستان کا افغان مہاجرین کوپناہ دینا قابل تحسین ہے ۔فیڈریکاموگرینی نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومتی ترجیحات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،غربت کے خاتمے اوردیگر حکومتی ترجیحات میں تعاون کریں گے ، وزیرخارجہ کے ساتھ ثمر آمیز مذاکرات ہوئے ، تجارت، سرمایہ کاری اوردیرپا ترقی کے شعبوں پر اتفاق کیا گیا،نمائندہ خصوصی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملوں میں پاکستانی شہید ہوئے ہمیں پاکستانی شہادتوں پر لواحقین کے ساتھ ہمدردی ہے اور مذہبی مقامات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسلاموفوبیا ہمارے لیے بھی مسئلہ ہے ہم ہر قسم کی تشدد کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں ؟ نمائندہ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، یورپی یونین انتہا پسندی اوردہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتی ہے ۔ شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *