دلچسپ خبریں

بڑھیا قرض داروں سے بچنے کیلئے سرجری کے ذریعہ 60 سے 20 سال کی بن گئی

اسلام آباد (بروقت نیوز) چین میں ووہان سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ بوڑھیا نے اپنے قرض داروں سے بچنے کے لیے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا لی جس کے بعد وہ 20 سالہ نوجوان لڑکی کے روپ میں آ گئی جس کے بعد اسے پہچاننا بہت مشکل ہو گیا لیکن قانون نے آخر اسے پکڑ ہی لیا۔ اس خاتون کو سرجری کروائے ابھی ایک سال چار مہینے ہوئے تھے کہ پولیس نے اسے پہچان لیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون 6 ملین ڈالر کی مقروض تھی ۔ اس خاتون نے زیادہ تر ادھا اپنی کپڑے کی فیکٹری کو چلانے کیلئے لیے تھے۔ گرفتار ہونے کے بعد اس خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ تباہ حال تھی اور اپنی چھوٹی بہن کی طرف سے مالی امداد ملنے پر گزر بسر کر رہی تھی۔ تاہم پولیس کو معلوم ہو گیا کہ اس نے نہ صرف مہنگے کلب کی ممبر شپ لی تھی جس کی فیس 40 ہزار ڈالر تھی بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر کلب کے ارکان کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *