دنیا بھر سے پاکستان بھر سے

قومی اسمبلی، 11 نشستیں: پی ٹی آئی 4، ن لیگ 4، ق لیگ 2 میں کامیاب

لاہور:  ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 4، 4 نشستیں جیت لیں، ق لیگ 2 جبکہ متحدہ مجلس عمل بھی ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ وزیرا عظم عمران خان کی چھوڑی 2 سمیت جیتی ہوئی 3 نشستوں پر حکمران جماعت کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستیں ن لیگ کے نام رہیں۔ پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے ن لیگ نے 6، حکمران جماعت نے 3، 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ لاہور میں لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔

قومی اسمبلی

این اے 65 چکوال

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک 98364 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 81 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 35 بنوں

تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، متحدہ مجلس عمل کے زاہد اکرم درانی 58 ہزار 68 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 36 ہزار 908 ووٹ حاصل کر سکے۔

این اے 53 اسلام آباد

تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار علی نواز اعوان 56664 لے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجا وقار 32171 ووٹ لے سکے۔

این اے 56 اٹک

تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سہیل خان ایک لاکھ 25 ہزار 665 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار خرم علی 89709 ووٹ لے سکے۔

این اے 60 راولپنڈی

اے 60 راولپنڈی چار میں پی ٹی آئی کے راشد شفیق 647 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے، انہوں نے 44483 ووٹ لیے، ن لیگ کے سجاد خان 43836 ووٹ لے سکے۔ راشد شفیق وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کے بھتیجے ہیں۔

این اے 63 راولپنڈی

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منصور خان 66 ہزار 42 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 40 ہزار 880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 69 گجرات

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ق) کے مونس الہیٰ 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل عمران ظفر ناکام رہے۔

این اے 103 فیصل آباد

تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ مسلم لیگ (ن) کے علی گوہر 76 ہزار 626 ووٹ لے کر کامیاب تحریک انصاف کے سعداللہ بلوچ 63 ہزار 583 ووٹ حاصل کر سکے۔

این اے 124 لاہور

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

این اے 131 لاہور

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 52704 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی امیدوار ہارون اختر خان کو 7 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے 243 کراچی

کراچی کے اس حلقہ سے پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان 35727 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *