شوبز اور کھیل

یو ایس اوپن :جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

نیویارک (سپورٹس ڈیسک ) یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ نے آسٹریلیا کے جون مِل مین کو ہرا دیا، سٹار کھلاڑی ہفتے کو میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔

یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے جان مِل مین کیساتھ ہوا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سربین سٹار چھ چار سے کامیاب رہے، تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ کا پلڑا بھاری رہا، اس بار پھر انہوں نے چھ چار سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *