سائنس کی دنیا کاروباری دنیا

تحقیقی تعلیم میں جدت:فیلڈ ریسرچ کیلئے ڈرون کیمرا متعارف

تحقیقی تعلیم میں جدت:فیلڈ ریسرچ کیلئے ڈرون کیمرا متعارف

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ نے ڈرون تیار کیا،کسی بھی جگہ کا معائنہ اور جغرافیائی معلومات حاصل کرنے کیلئے استعمال ہوگا، مختلف سمت کی تصاویر حاصل کی جائیں گی سڑکوں، پلوں کی پیمائش کے لئے وقت درکار ہوتا تھا، اب ریسرچ ایک ہی روز میں ہوگی، ذرائع، مالی بحران کی شکار جامعہ کراچی تحقیقی تعلیم میں جدت کیلئے پر عزمکراچی  مالی بحران کی شکار جامعہ کراچی تحقیقی تعلیم میں جدت لانے کے لئے پر عزم ہے ، جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کی جانب سے ڈرون کیمرے کی مدد سے فیلڈ بیسڈ ریسرچ آسان ہوگئی ہے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ نے فیلڈ ریسرچ کے لیے ڈرون کیمرا متعارف کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی ہفتوں کی ریسرچ اب ایک ہی روز میں کی جا سکے گی،کسی بھی جگہ کا معائنہ اور جغرافیائی معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈرون اڑایا جائے گا۔ شعبہ جغرافیہ کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمرے کے ذریعے پیمائش اور جغرافیائی معلومات حاصل کی جا سکیں گی، ایک بار ڈرون کے پرواز کرنے سے مختلف سمت کی تصاویر حاصل کی جائیں گی، بعدازاں کمپیوٹر کے ذریعے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مستقبل میں ڈرون کے ذریعے فیلڈ بیسڈ ریسرچ میں آسانی ہوگی، ڈرون کیمرا شعبہ اورک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے، جامعہ کراچی کے شعبہ اورک کے ذریعے جدید پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے، اس کے باوجود جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات تحقیقی تعلیم میں نئی جدت لانے میں مصروف ہیں ، تحقیقی کاموں کے لئے بھی شعبہ جغرافیہ کو فنڈز درکار ہوتے ہیں تاہم اس کے باوجود ڈرون کیمرے تیار کیے گئے اورفیلڈ ریسرچ کے کام کو آسان بنایا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سڑکوں، پلوں کی پیمائش کے لئے وقت درکار ہوتا تھا تاہم مذکورہ ڈرون کیمرا بن جانے کے باعث وقت کی کافی بچت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *