دنیا بھر سے پاکستان بھر سے

قاتلانہ حملے میں شہید مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

قاتلانہ حملے میں شہید مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

نوشہرہ: جمعیت علماء اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائیگی۔ شہید کو مدرسہ حقانیہ میں موجود آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا، خیبر پختونخوا میں آج سرکاری سطح پر سوگ ہے، قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شہید مولانا سمیع الحق کی میت رات گئے ان کی رہائش گاہ اکوڑہ خٹک منتقل کر دی گئی، نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے خوشخال خان خٹک کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ شیخ الحدیث کو مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ان کے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق کے بھتیجے سلمان الحق نے تصدیق کی ہے کہ میت کو مدرسہ حقانیہ میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا والد کے قاتل اللہ کی گرفت میں آکر رہیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آج ایک روزہ سو گ ہے، صوبے بھرمیں تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *