شوبز اور کھیل

ارجنٹائن کی ویمنز ہاکی پلیئر کارلا ریبیچی کی ریٹائرمنٹ ختم

ارجنٹائن کی ویمنز ہاکی پلیئر کارلا ریبیچی کی ریٹائرمنٹ ختم

اٹھارہ ماہ کے طویل عرصے بعد انہیں نیشنل اسکواڈ میں دوبارہ شامل کرلیا گیابیونس آئرس(اسپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن ہاکی ٹیم کی اسٹار کھلاڑی کارلا ریبیچی کو اٹھارہ ماہ بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے پر نیشنل اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جس پر انہوں نے ٹوکیو اولمپک گیمز دوہزار بیس پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ان سے کوچ اگسٹائن کورا ڈینی نے رابطہ کیا جس پر وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور ہوئیں اور اب انہیں ایک مرتبہ پھر اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے ، وہ آئندہ سال پرو لیگ کی لانچنگ سے قبل چین میں آخری چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلنا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *