کاروباری دنیا

سونا 450 روپے سستا، فی تولہ 58850 کا ہوگیا

سونا 450 روپے سستا، فی تولہ 58850 کا ہوگیا

کراچی عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 13 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1194ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 58 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 386 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 454 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *